چینی تجارت میں 9 ماہ میں نو اعشاریہ نو فیصد اضافہ

Last Updated On 12 October,2018 02:39 pm

بیجنگ (نیٹ نیوز ) چین کی بیرونی تجارت میں سال رواں کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔ چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک اس مدت کے دوران بیرونی تجارت کو حجم 22.28 کھرب یوان (3.23 ارب ڈالر) رہا۔

چین کے کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں برآمدات میں 6.5فیصد ریکارڈ کیا گیا جس کا مالیت کا حجم 11.86کھرب یوان جبکہ درآمدات میں 14.1 فیصد اضافہ ہوا جس کی مالیت 10.42کھرب یوان تھی۔

اس شرح کے نتیجے میں تجارت کا توازن چین کی جانب رہا اور ٹریڈ سرپلس 1.44کھرب یوان رہا۔

 

Advertisement