گرمیوں میں بجلی کی متوقع کمی، 6 ایل این جی جہاز درآمد کرنے کا منصوبہ

Last Updated On 08 February,2019 12:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گرمیوں میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کی خاطر پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 6 ایل این جی کارگو جہاز درآمد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

رواں مئی اور جون کے دوران 6 ایل این جی کارگو جہاز درآمد کئے جائیں گے، ایل این جی درآمدات میں دلچسپی لینے والی کمپنیوں سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے بولیاں بھی طلب کر لی ہیں، کمپنیاں اپنی بولیاں 11 مارچ تک جمع کرا سکتی ہیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق ایل این جی سے لدے چار جہاز مئی میں جبکہ دو جہاز جون میں درآمد کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق گرمیوں میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کے خاطر زیادہ ایل این جی درآمد کی جارہی ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق چھ کارگو جہاز سے لگ بھگ 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔

 

Advertisement