پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالر قرض لے گا

Last Updated On 03 May,2019 09:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب امریکی ڈالر قرضہ لے گا۔ بجٹ سپورٹ کی درخواست پاکستان کی طرف سے دی گئی تھی۔

دنیا نیوز کے مطابق بجٹ سپورٹ آئندہ مالی سال ملنے کی توقع ہے۔ بجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے پروگرام طے کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پروگرام طے ہونے کے بعد مزید قرض بھی مل سکے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک سے 80 کروڑ امریکی ڈالر بجٹ سپورٹ کی توقع ہے۔ بجٹ سپورٹ سے بیرونی ادائیگیوں کا دبائو کم ہو سکے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئندہ بجٹ میں 11 ارب امریکی ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کرنا ہے۔
 

Advertisement