حکومتی اقدام کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا: گورنر سٹیٹ بینک

Last Updated On 15 December,2019 10:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ حکومتی اقدام کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے فنانشل کرائم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل کیا، عالمی ادارے بھی پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، فنانشل سسٹم میں اس وقت ریفارمز جاری ہیں، ٹیرر فنانسنگ روکنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا پاکستان دہشتگردی سے زیادہ متاثر ہوا، دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خاتمے سے فائدہ ہمیں ہوگا، آئی ایم ایف نے پاکستان کی تعریف کی، ایکس چینج ریٹ میں بہتری کی طرف گامزن ہیں، زرمبادلہ پر دباؤ کے باعث خزانہ خالی ہو رہا تھا، اب معیشت بہتر ہے۔
 

Advertisement