ملتان: سردی بڑھتے ہی لنڈا بازار کے گرم کپڑوں کی طلب میں اضافہ، دکانداروں نے دام بڑھا دیئے

Last Updated On 29 December,2019 11:57 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں سردی کی شدت بڑھتے ہی لنڈے کے گرم کپڑوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر دکانداروں نے لنڈے کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس سے لنڈے کا مال بھی خریدنا شہریوں کے لیئے آسان نہیں رہا۔

ملتان میں سردی کی شدت بڑھتے ہی شہریوں نے حسین آگاہی، مدنی چوک، رضا آباد، ممتاز آباد، شاہین مارکیٹ کے لنڈا بازار کا رخ کر لیا ہے جہاں پر گرم کپڑوں کی مانگ بڑھنے پر دکانداروں نے پرانے کپڑوں کی قیمتیں بھی پچاس فیصد تک بڑھا دی ہیں۔ لنڈا بازار میں سویٹر کی قیمت چار سو روپے، پینٹ اور شرکٹ کے 5 سو روپے، کوٹ کے 600، جیکٹ کے 1000 روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 50 فیصد زیادہ ہیں۔

لنڈا بازار میں رومال، ٹوپی، جرابوں کا جوڑا 50 روپے جبکہ پرانے جوتے 1200 روپے میں دستیاب ہیں جس پر دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ خود ساختہ نہیں بلکہ ٹیکس لگنے کا نتیجہ ہے جسے خریدار کو برداشت کرنا پڑے گا۔

لنڈا بازار میں بھی مہنگائی سے شہریوں کی قوت خرید کافی حد تک کم ہو گئی ہے اور اسی لئے پرانے کپڑے خریدنے کے لئے بھی شہریوں کو کئی بار سوچنا پڑتا ہے۔
 

Advertisement