ملتان: آل پنجاب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم فاتح

Last Updated On 02 December,2019 08:52 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں آل پنجاب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا جس میں مختلف اضلاع کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ ملتان اور خانیوال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

ملتان میں آل پنجاب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس میں خانیوال اور ملتان کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے چار کوارٹروں پر مشتمل میچ میں خانیوال کی ٹیم نے 49 جبکہ ملتان نے 71 پوائنٹس حاصل کیے، افتتاحی میچ ملتان کی ٹیم پوائنٹس کی برتری سے جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

شائقین نے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کو ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام قرار دیا اور حکومت سے مستقبل میں بھی بہترین کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے مقابلے جاری رکھنے کی درخواست کی۔
 

Advertisement