کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سینچری بنا ڈالی

Last Updated On 22 March,2018 12:42 pm

قذافی سٹیڈیم میں بادلوں کے بعد کامران اکمل بھی خوب گرجے برسے اور کراچی کنگز کے باؤلروں کی خوب دھلائی کی، انہوں نے صرف 17 گیندوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیز ترین نصف سنچری بنائی۔

پہلی وکٹ کی شراکت میں کامران اکمل نے آندرے فلیچر کے ساتھ مل کر ریکارڈ 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ پشاور زلمی کے اوپنر نے آٹھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے صرف 27 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کامران اکمل 424 رنز بنا کر پی ایس ایل تھری کے ٹاپ سکورر بھی بن گئے۔

 

 

Advertisement