چیف جسٹس آف پاکستان بھی کرکٹ دیوانے

Last Updated On 21 March,2018 10:28 pm

عام عوام کی طرح چیف جسٹس ثاقب نثار بھی کرکٹ دیوانے، قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری چوکوں اور چھکوں کی بارش دیکھنے کے لیے میدان میں پہنچ گے۔ پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے الیمینیٹر میں مد مقابل پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا ہائی وولٹیج میچ دیکھنے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سربراہ پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ سٹیڈیم میں موجود ہیں۔ 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چیف جسٹس آف پاکستان کی نجم سیٹھی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ عدالت کے سربراہ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

 

 

Advertisement