دوسرا ایلیمینیٹر: زلمی کا کنگز کو جیتنے کے لیے 171 رنز کا ہدف

Last Updated On 21 March,2018 10:12 pm

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان فیصلہ کن معرکہ جاری ہے۔ کنگز نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے۔ کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لیے 171 رنز درکار ہیں۔

زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور فلیچر نے اننگز کا برق رفتار آغاز کیا۔ کامران اکمل نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سینچری بنائی۔ زلمی کے پہلی وکٹ 107 کے مجموعی سکور پر گری جب فلیچر 34 رنز بنا کر دسویں اوور میں بوپارا کی گیند پر باؤنڈی پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 17 گیندوں پر پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین ففٹی بنانے کے بعد کامران 27 گیندوں پر 77 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ صرف 13 رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوگے۔ کنگز کی جانب سے روای بوپارا نے ابتدائی 3 وکٹیں حاصل کیں۔

زلمی کے کپتان سیمی نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا اور دوسری پر چوکا لگایا لیکن تیسری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ وہاب بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ میچ کا آغاز دیر سے ہونے کی وجہ سے 4 اوورز کم کر کے میچ کو 16 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے اور آج کی فاتح ٹیم فائنل معرکے میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔ 

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی مکمل طور پر فٹ نہیں جب کہ کراچی کنگز کو بھی اسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی کنگز کی کپتانی محمد عامر کر رہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا ٹیم میں نہ ہونا بڑا نقصان ہے۔ کپتان پشاور زلمی کا کہنا تھا کہ فائنل میں پہنچنےکی کوشش کریں گے اور زیادہ سے زیادہ سکورکرنے کی کوشش کریں گے۔