اسد شفیق کا فی الحال ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے سے انکار

Last Updated On 14 October,2018 07:47 pm

دبئی: (دنیا نیوز) بلے باز کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بہترین کپتانی کر رہے ہیں لہٰذا اس عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے فی الحال قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز احمد بہترین کپتانی کر رہے ہیں لہٰذا مجھے اس عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں، جب وقت آئے گا تو اس کے بارے میں غور کروں گا کیونکہ اس وقت میری تمام تر توجہ اپنی بیٹنگ پر مرکوز ہے۔دبئی ٹیسٹ کا ڈرا ہونا بجا طور پر آسٹریلین ٹیم کی جیت کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کیلئے ہر فارمیٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں تاہم ٹیم بنانا سلیکٹرز کا کام ہے جو موقع دیں گے تو وہ اس کیلئے تیار ہیں۔ 

Advertisement