پی سی بی میں پہلی مرتبہ مینیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف

Last Updated On 23 October,2018 11:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی مرتبہ مینیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کرا دیا۔ ذمہ داریوں میں کرکٹ کے ساتھ عہدیداروں کی کرپشن پر نظر رکھنا بھی ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو عہدہ سنبھالے ڈیڑھ ماہ کا وقت گزر چکا ہے مگر وہ بورڈ کے ڈھانچے کو بہتر کرنے میں مصروف ہیں۔ اب بورڈ میں ایم ڈی کے عہدے کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ چیف آپریٹنگ آفیسر سے بھی زیادہ طاقت ور ہوں گے۔

بورڈ کے اشتہار کے مطابق ایم ڈی کی ذ٘مہ داریوں میں ڈومیسٹک، کلب اور سکول کرکٹ کو بہتر کرنا ہوگا۔ جب کہ پاکستان سپر لیگ اور انٹرنیشنل میچز کروانا بھی ایم ڈی کے فرائض میں شامل ہوگا۔

سب سے اہم ذمہ داری دیگر عہدے داروں کی کرپشن پر نظر رکھنا ہے۔ ایم ڈی وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان پل کا کام بھی کریں گے۔ اہلیت ایم اے جب کہ درخواستوں کے لئے ڈیڈ لائن 12 نومبر رکھی گئی ہے۔

 

Advertisement