ویرات کوہلی آمدنی میں تمام بھارتی کرکٹرز سے آگے

Last Updated On 06 December,2018 01:55 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی آمدنی میں اپنے ملک کے تمام کھلاڑیوں سے آگے نکل گئے جس سے وہ اپنے ملک کے سب سے زیادہ دولت کمانے والے دوسرے سیلیبرٹی ہیں تاہم پہلا نمبر سلمان خان کا ہے۔

ویرات کوہلی آمدنی کے میدان میں مہندرا سنگھ دھونی اورسچن ٹنڈولکر سے بھی آگے نکل گئے ہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ 2017 کے مقابلے میں رواں برس ان کی آمدنی دگنی ہوگئی، وہ اپنے ملک کے دوسرے سب سے زیادہ دولت کمانے والے سیلیبریٹی بھی ہیں۔

اس سال ان کی آمدنی 228.09 کروڑ روپے رہی، اس فہرست میں ٹاپ پر بالی وڈ اداکار سلمان خان 235.25 کروڑ روپے کیساتھ موجود ہیں، دھونی (101.77کروڑ) پانچویں اور سچن ٹنڈولکر (80کروڑ) نویں نمبر پر ہیں۔

 

Advertisement