چئیر مین پی سی بی کا وسیم خان کی بطور منیجنگ ڈائریکٹر تقرری کا اعلان

Last Updated On 10 February,2019 03:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے وسیم خان کی بطور پی سی بی منیجنگ ڈائریکٹر تقرری کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین احسان مانی کہتے ہیں کرکٹ، کمرشل اور بزنس کے وسیع تجربے کی بنیاد پر جاب دی گئی، بورڈ کو پروفیشنل ادارہ بنانے کا پھر عزم ظاہر کر دیا، ساتھ ہی پی ایس ایل فکسنگ پر آؤٹ شرجیل خان کی ڈومیسٹک میں انٹری بھی روک دی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین احسان مانی اِن ایکشن، بورڈ کو پروفیشنل ادارہ بنانے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم خان کو وسیع تجربہ کی بنیاد پر میرٹ پر تعینا ت کیا گیا ہے، منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے والے وسیم خان نے بھی اسے چیلنج قرار دیا۔

احسان مانی نے ساتھ بڑا اعلان بھی کر دیا اور کہا کہ پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل پر آؤٹ شرجیل خان کو ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

چیئرمین پی سی بی نے ایک بار پھر ڈومیسٹک سٹرکچر کو بدلنے کا کہا کہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی ترقی کا بڑا پلان ہے، مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کھیلنے والے کرکٹرز کی تجربہ کاری سے استفادہ کریں گے۔
 

Advertisement