قومی کرکٹر اظہر علی کے والد بڑھاپے میں بھی چاق وچوبند، 75ویں سالگرہ جاگنگ کرکے منائی

Last Updated On 12 January,2020 11:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے والد نے اپنی 75ویں سالگرہ انوکھے انداز کیساتھ مناتے ہوئے اپنے بچوں کے ہمراہ جاگنگ کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر قومی ہیرو اظہر علی نے اپنے والد کیساتھ جاگنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ابو نے اپنی 75ویں سالگرہ بیٹوں اور پوتوں کیساتھ جاگنگ کرکے منائی۔

 

 

اظہر علی کے والد کے اس عمر میں بھی صحت مند اور چاق وچوبند رہنے پر شائقین کرکٹ نے انھیں خوب سراہا اور سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔ صارفین نے ان کی لمبی عمر اور ہمیشہ صحت مند رہنے کی دعائیں بھی کیں۔

 

 

 

Advertisement