پی ایس ایل: سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج ہو گا

Last Updated On 28 January,2020 08:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج ہو گا۔ 38 شہروں سے ٹکٹیں فروخت کی جائینگی۔

20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں شامل 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پی ایس ایل 2020ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، 34 میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل سٹیڈیم کراچی، 8 راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور 3 ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل 2020ء کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل 2020ء کا افتتاحی میچ دفاعی چیپمئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی میزبانی قذافی سٹیڈیم لاہور کے سپرد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘پی ایس ایل کب شروع ہو رہی ہے‘: جرمن سفیر پشاور زلمی کے مداح نکلے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے چار میچز کراچی، تین لاہور، دو راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی، پشاور زلمی آئندہ ایڈیشن میں اپنے پانچ میچز راولپنڈی، تین کراچی جبکہ ایک ایک لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔

اب پاکستان سپر لیگ کی ٹکٹوں کا فروخت منگل والے دن سے ہو گا، 38شہروں میں نجی کورئیرکمپنی کی 110شاخوں پر ٹکٹیں ملیں گے۔ کراچی میں سب سے زیادہ 26مقامات سے ٹکٹس فروخت کیےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: ’پاکستانیوں! شین واٹسن آ رہا ہے‘

نجی کورئیرکمپنی کےدفاترسےٹکٹس صبح 9 سےشام 7 بجےتک دستیاب ہوں گے، شہری ایک شناختی کارڈ پرزیادہ سےزیادہ 7 ٹکٹیں حاصل کرسکتے ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کےکم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250روپے مقرر کی گئی، پاکستان سپرلیگ کی زیادہ سےزیادہ ٹکٹس کی قیمت 6 ہزارروپےرکھی گئی ہے۔
 

Advertisement