حسن علی کی اہلیہ سامعیہ آرزو کے ساتھ تصاویر وائرل ہو گئیں

Last Updated On 12 February,2020 10:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے گزشتہ سال بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو کے ساتھ شادی کی تھی، دونوں کے درمیان نکاح دبئی میں ہوا، جس میں اہل خانہ، دوستوں سمیت کرکٹر شاداب خان نے شرکت کی تھی۔ دونوں کی چند خوبصورت تصاویر ہر طرف وائرل ہو گئی ہیں۔

نکاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر خوش ہوں، نکاح پاکستان میں ہوتا تو اور بھی زیادہ مزہ آتا، سامعیہ کو کرکٹ پسند نہیں ہے، ان کا پسندیدہ کرکٹر بھی میں ہی ہوں۔

واضح رہے کہ حسن علی کی اہلیہ سامعیہ آرزو شادی سے قبل ایئر ہوسٹس تھیں۔ 15 ستمبر 1995 کو بھارتی پنجاب کے شہر ہریانہ کے علاقے فرید آباد میں پیدا ہوئیں، ان کا ستارہ ورگو (برج سنبلہ) ہے، انہوں نے ایروناٹیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے، اپنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سامعیہ آرزو نوکری کی غرض سے متحدہ عرب امارات منتقل ہو گئی تھیں جہاں پر حسن علی کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی تھی۔

سامعہ آرزو کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ کرکٹ دیکھنے کا شوق نہیں صرف حسن علی کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم جاتی تھی بلکہ حقیقت تو ہے کہ جب سے ان سے ملی تب سے ہی میں نے میچ دیکھنا شروع کیا اور میچ کے دوران بھی ان کا فوکس صرف حسن علی پر ہوتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے اہل خانہ نے اس چیز کو بہت مثبت لیا ۔میں میڈیا اور لوگوں کا بھی بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے ہمارے رشتے کو بہت مثبت انداز میں پیش کیا۔

شادی کے بعد جب پہلی بار حسن علی پاکستان آئے تو انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے گوجرانوالہ میں ایک گھر خریدا اور اس گھر میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

شادی کے بعد دونوں میاں بیوی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور گاہے بگاہے اپنی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اسی حوالے سے چند تصاویر سامنے آئی ہیں جو ہر طرف وائرل ہو گئی ہیں۔ ان تصاویر میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی داڑھی رکھے ہوئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بہت جاذب نظر آ رہی ہیں۔  

Advertisement