ملتان سلطانز میں پی ایس ایل جیتنے کی اہلیت ہے: اینڈی فلاور

Last Updated On 15 February,2020 06:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک ) ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے اوپن میڈیا سیشن میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ 1990ء سے پاکستان آرہا ہوں، خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں، پاکستان میں بہت دوستیاں ہیں۔ یہاں کی بہت سی اچھی یادیں ہیں۔

ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شان مسعود الیون متوازن ٹیم ہے اور دوسری ٹیموں کی طرح ملتان سلطانز بھی پی ایس ایل جیتنے کی اہل ہے۔ ملتان سلطانز میں تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ مشتاق احمد کا ساتھ میرے لیے بہت معاون ہوگا، وہ کھیل اور یہاں کی کنڈیشنز کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ کسی ایک کھلاڑی کو ٹرمپ کارڈ نہیں سمجھتا۔ تمام ارکان ہی میچ ونرز ہیں۔ کسی ایک کا نام لوں گا تو اس پر اضافی پریشر پڑے گا، ٹیم میں سینیئرز کے ساتھ ایسے نوجوان ہیں جو بہترین پرفارمنس سے سب کے دل جیت سکتے ہیں، مجھے ان کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے۔
 

Advertisement