حیدر علی، کاشف بھٹی اور عمران خان بدھ کو انگلینڈ روانہ ہونگے: پی سی بی

Last Updated On 06 July,2020 05:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے 3 مزید کھلاڑیوں حیدر علی، کاشف بھٹی اور عمران خان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے کے بعد تینوں ٹیم کو جوائن کرنے کے لئے بدھ کو روانہ ہوںگے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل تینوں کھلاڑیوں نے کووڈ۔19 کے دو دو مرتبہ ٹیسٹ کرائے تھے جن کی رپورٹس منفی آئیں تھیں اب کیونکہ تینوں کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگیئں ہیں اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی بی سی) ان کھلاڑیوں کے سفری انتظامات کر رہا ہے جن کے مکمل ہونے کے بعد یہ تینوں کھلاڑی، بشمول دو مساجروں ملنگ علی اور محمد عمران بدھ کو برطانیہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ انگلینڈ: مزید تین کھلاڑیوں کو طلب کر لیا گیا

لاہور میں سکواڈ کی اسمبلی سے قبل ابتدائی کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے جانے پر کل 10 کھلاڑیوں کی رپورٹس مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد وہاب ریاض ، محمد حفیظ اور شاداب خان سمیت چھ کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ لئے گئے جن کی رپورٹس منفی آنے پر ان چھ کھلاڑیوں کو کلیئر کردیا گیا تھا وہ دوسرے بیچ میں انگلینڈ گئے تھے۔ اصل میں نامزد 29 رکنی پلینگ سکواڈ میں سے صرف حارث رؤف نے ابھی تک کووڈ 19 ٹیسٹ کو کلیئر نہیں کیا ہے۔

پاکستان سکواڈ نے پہلے ہی بلیک فینچ نیو روڈ، ورسیسٹر میں 14 دن کی تنہائی کی مدت کا آغاز کر رکھا ہے ۔ وہ پہلے ٹیسٹ سے قبل اپنی تیاری میں تیزی لانے کے لئے 13 جولائی کو ڈربی شائر کے انکورا کاؤنٹی گراؤنڈ منتقل ہوں گے، جہاں وہ دو چار روزہ داخلی وارم اپ میچز کھیلے جائیںگے۔

پاکستان ٹیم نے ستمبر کے شروع تک جاری رہنے والی سیریز میں بند دروازوں کے پیچھے تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا ہے۔

Advertisement