عمر اکمل کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت 13 جولائی کو ہو گی

Last Updated On 06 July,2020 05:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائر فقیر محمد کھوکھر بطور آزاد ایڈجیوڈیکٹر 13 جولائی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں قومی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔

اس حوالے سے دونوں فریقین پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انڈیپینڈنٹ ایڈ جیوڈیکٹر نے گیارہ جون کو مقررہ سماعت مؤخر کر دی تھی۔

27 اپریل کو جسٹس (ر) فضل میراں چوہاں نے بطور چیئر مین ڈسپلنری دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی کی عائد کی تھی۔ جسٹس ریٹائر فقیر کھوکھر کی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کرے گا۔
 

Advertisement