لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، پیشی پر آیا شہری زخمی

Last Updated On 03 January,2019 10:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے پیشی پر آیا زاہد نامی شخص شدید زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زاہد نامی شخص سیشن کورٹ میں پیشی کیلئے آیا تھا۔ زخمی شخص زاہد کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کرنے پر خاتون کے سابقہ شوہر نے فائرنگ کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
 

Advertisement