لاہور: شاد باغ سے اغواء ہونے والی تین سالہ بچی برآمد

Last Updated On 23 May,2019 03:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغواء ہونے والی تین سالہ بچی مل گئی۔ ملزم بچی کو شاد باغ کی ایک مسجد میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق شاد باغ کے علاقہ بھگت پورہ کی رہائشی تین سالہ حبا جنت اپنے 4 سالہ بھائی کے ہمراہ گھر سے چیز لینے نکلی کہ نامعلوم اغواء کار نے مغوی بچی کا بھائی سے ہاتھ چھڑایا اور اسے لیکر فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی تاہم ملزم بچی کو شاد باغ کی ایک مسجد میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے واردات میں ملوث ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج، تصاویر حاصل کر لی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کر لیا ہے۔ ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ دوسری طرف پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی حبا جنت کو اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔
 

Advertisement