کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار، اسلحہ برآمد

Published On 08 September,2020 09:41 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرر ازڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتارکرکے اسکے قبضہ اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق سی ٹی ڈی کےعملے نےخٖفیہ اطلاع پرسریاب پر چھاپہ مارکر ٹارگٹ کلنگ ، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کے اہم رکن ملزم شاہ فیصل عرف ٹکری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 9 ایم ایم پسٹل اور کارتوس برآمدکرلیے ہیں۔

ملزم پولیس کو ٹارگٹ کنگ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھاملزم کی نشاندہی پر اسکے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں
 

Advertisement