اینکر مرید عباس قتل کیس: ملزم کی ضمانت خارج، عدالت سے فرار

Published On 10 September,2020 04:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اینکر مرید عباس قتل کیس میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی خارج کر دی۔

کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں اینکر مرید قتل کیس کے حوالے سے ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عادل زمان کی رہائی کا حکم معطل قراردیتے ہوئے ضمانت پر رہائی خارج کر دی۔

ضمانت خارج ہونے پر ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا، ملزم کی مفروری سے متعلق سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔
 

Advertisement