حیدر آباد: کسٹمز ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی، مزدا ٹرک سے کروڑوں روپے کا سمگل شدہ سامان بر آمد

Published On 09 September,2020 05:55 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) کسٹمز ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے مزدا ٹرک سے 2 کروڑ 39 لاکھ سے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان بر آمد کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمزسیّد محمد رضا کے مطابق سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کی مشترکہ کارروائی کے دوران شہید بینظیرآباد ضلع میں قاضی احمد کے قریب مشکوک مزدا ٹرک کی تلاشی لی گئی جس سے برانڈڈ 550 موبائل فونز اور 2320 ریڈی میڈ ملبوسات برآمد ہوئے۔

برآمد ہونےوالا سامان فیصل آباد سے کراچی سمگل کیا جا رہا تھا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار ڈرائیور سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔
 

Advertisement