فیصل آباد: پیپلز کالونی میں ڈاکو شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

Published On 09 September,2020 04:19 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی میں ڈاکو شہری سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے شہری سے ساڑھے تین لاکھ روپے نقد اور دو موبائل فونز چھین لئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔۔ فوٹیج میں چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کی تلاش میں ناکام ہے۔

متاثرہ شہری کا کہنا آئے روز شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں لیکن پولیس سو ئی ہوئی ہے۔

Advertisement