کراچی: سہراب گوٹھ سے ساڑھے تین سالہ بچی گھر کے باہر سے اغوا

Published On 09 September,2020 03:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے ساڑھے تین سالہ بچی کو گھر کے باہر سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا، مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

کراچی میں کم عمر بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ، سہراب گوٹھ گل ہوم کے قریب نامعلوم افراد تین سالہ بچی سائرہ کو اغوا کرکے لے گئے۔ بچی کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامعلوم ملزمان بچی کو اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس کے مطابق کمسن بچی سائرہ کو صبح نو بجے کے قریب کالی گاڑی میں اغوا کیا گیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
 

Advertisement