کراچی: انٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائی، گاڑیوں کی لوٹ مار میں ملوث تین ملزمان گرفتار

Published On 09 September,2020 08:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی لوٹ مار میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے، دوسری جانب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

کراچی کے علاقے بن قاسم، کیماڑی اور لیاقت آباد میں انٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائیاں کرتے ہوئے گاڑیوں کی لوٹ مار میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے چھینی گئی کار موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم موٹرسائیکل، کارلفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان چوری کی گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بھی ملوث ہیں جن کے خلاف پہلے بھی کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم گرفتاری کے بعد مزید مقدمات کا اندراج کر لیا گیا۔

دوسری جانب بلدیہ عابد آباد قبرستان کے قریب نامعلعم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement