لاہور: سمن آباد میں ڈاکووں کی مزاحمت پر فائرنگ، 55 سالہ شہری جاں بحق

Published On 10 September,2020 03:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے سمن آباد میں ڈاکو کی دکان میں لوٹ مار، مزاحمت پر 55 سالہ عاشق نامی شہری کو ڈاکو نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

سمن آباد میں ڈاکو نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہو سکا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 55 سالہ عاشق کے نام سے ہوئی۔

لفٹ کیلئے دکان کے قریب کھڑے تھانہ لٹن روڈ پولیس کے کانسٹیبل نے ڈاکو کو دبوچ لیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق درخواست ملنے پرمزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Advertisement