اکشے کمار ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے خود سڑک پر آ گئے

Last Updated On 15 August,2018 04:55 pm

ممبئی: (آن لائن) بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھارت میں ٹریفک کے بگڑے ہوئے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے خود سڑکوں پر آ گئے ہیں۔

اکشے کمار کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم نگری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار ملکی سماجی مسائل پر بیان دیتے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کھل کر اظہار کرتے ہیں۔

اکشے کمار بھارت میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے میدان میں آ گئے ہیں اور وہ اب عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کا شعور جگائیں گے۔ اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ٹریفک قوانین کے حوالے سے چند ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اہلکار بنے عوام میں شعور اجاگر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ خطروں کے کھلاڑی اپنے فلمی کیریئر میں سماجی مسائل پر کئی فلمیں بنا چکے ہیں جس میں ’پیڈمین‘، ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ اور ’گبر از بیک‘ شامل ہیں۔
 

Advertisement