بگ باس کے گھر جانے کا موقع ملے تو سوناکشی کیساتھ جانا پسند کرو نگا، سلمان

Last Updated On 22 September,2018 06:04 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) بگ باس سیزن 12کے میزبان بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے بگ باس کے گھر میں جانے کا موقع ملا تو میں3 ماہ کیلئے سوناکشی سنہا کے ساتھ جانا پسند کروں گا ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان بگ باس سیزن 12کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ شو میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کس کے ساتھ بگ باس ہائوس میں جانا پسند کریں گے ؟جس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ اگر مجھے 3ماہ کیلئے بگ باس کے گھر جانا پڑے تو میں اپنے ساتھ بالی ووڈ سٹار سوناکشی سنہا کو لے جانا پسند کروں گا جبکہ اس کیساتھ رجو جی میری دوسری آپشن ہو نگی ۔
 

Advertisement