دہلی : اداکارہ سنی لیون کا مومی مجسمہ مادام تساﺅ میوزیم کا حصہ بن گیا

Last Updated On 19 September,2018 10:29 pm

نئی دہلی: ( آن لائن ) بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا مومی مجسمہ بھارت سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے مجسموں کے ساتھ دہلی میں مادام تسا میوزیم کا حصہ بنا دیا گیا جس کی نقاب کشائی اداکارہ نے خود کی۔

مادام تسا میوزیم میں مومی مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر سنی لیونی کا کہنا تھا کہ میں اپنا مجسمہ بنائے جانے پر بہت خوش ہوں، میرے مومی مجسمے کو موجودہ حالت میں لانے کے لیے کئی افراد نے ایک عرصے تک بہت محنت کی، میں ان کی محنت کو سراہتی ہوں۔مومی مجسمہ بنائے جانے پر سنی لیونی کے خاوند ڈینیئل ویبر نے بھی بہت خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے سنی لیونی کے مومی مجسمے کے ساتھ پوز دیتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اسے شیئر بھی کیا۔

رواں سال سنی لیونی کا موم سے بنا خصوصی مجسمہ تیار کرنے کے لیے ماہرین کی ٹیم نے ان کی خصوصی پیمائش پر تصاویر بھی کھینچی تھیں، جس کے بعد ان کا مجسمہ تیار کرنے کا کام شروع کیا گیا۔ اپنے مومی مجسمے سے متعلق انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں اپنا مومی مجسمہ بنائے جانے کے لیے مادام تسا کی شکر گزار ہوں۔