ورن دھون کا عالیہ بھٹ کو معاوضہ بڑھانے کا مشورہ‌

Last Updated On 22 September,2018 09:58 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈاداکار ورون دھون نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی قریبی دوست اداکارہ عالیہ بھٹ کو اپنا معاوضہ بڑھانے کا مشورہ دیا کیونکہ وہ بہت کم معاوضے کی ڈیمانڈ کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا میں ہمیشہ عالیہ سے کہتا ہوں کہ تم کیا کر رہی ہو؟ تم بہت کم معاوضہ لیتی ہو، کیا تم بیوقوف ہو؟ اپنا معاوضہ بڑھاؤ۔ رپورٹس کے مطابق ورون دھون ایک فلم میں کام کرنے کے 8 سے 10 کروڑ روپے لیتے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ 4 سے 5 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

 

Advertisement