عاطف اسلم کے ’’بارہ بجے ‘‘کا ٹیزر جاری

Last Updated On 06 December,2018 10:09 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکار عاطف اسلم کے نئے گیت بارہ بجے کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا جس کے بعد شائقین اس کے ریلیز ہونے کا انتظار بے چینی سے کر رہے ہیں۔

 

عاطف اسلم کی ویڈیو ذیشان پرویز نے پروڈیوس کی ہے جسے 12 دسمبرکو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عاطف نے فلموں کیلئے بھی متعدد گانے گائے ہیں، انھوں نے پاکستانی فلموں کے علاوہ بالی وڈ کیلئے بھی گایا۔ ان کے گائے  میں اگر ،  سہمی ہے دھڑکن  ،  محبوب کو پا کر  سمیت متعدد گانے شائقین میں بہت مقبول ہیں۔

 

گلوکار عاطف اسلم نے امریکی گلوکار آکون کے ساتھ بالی وڈ فلم  تم بن ٹو  میں بھی آواز کا جادو جگایا تھا۔

 

 

Advertisement