دپیکا اور رنویر کا فلم میں بھی میاں بیوی بننے کا امکان

Last Updated On 08 January,2019 08:43 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون کا فلم ‘‘83’’ میں رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ فلم ‘‘83’’ میں معروف کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کریں گے جس میں ان کی بیوی ‘‘رومی بھاٹیا’’ کا کردار ادا کرنے کیلئے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو پیشکش کی گئی ہے۔

بالی وڈ کے کامیاب ہدایت کار کبیر خان جو ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ جیسی کامیاب فلموں کی ڈائریکشن دے چکے ہیں، رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ کی ہدایت کاری بھی دیں گے۔ توقع ہے یہ فلم اگلے برسسینما گھروں کی زینت بنے گی۔ شنید ہے کہ رنویر سنگھ کی بیوی دپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی بیوی رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کریں گی، یوں بالی وڈ کا یہ نوبیا ہتا جوڑا فلم میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کرتا نظر آئے گا۔ رنویر کی فلم ’سمبا‘ دنیا بھر سے 2 سو کروڑ سے زائد بزنس کر چکی ہے۔
 

Advertisement