دپیکا پڈوکون رنویر سنگھ کی عادت پر خفاء

Last Updated On 11 February,2019 10:46 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ دپیکا میرے اسٹائل کی عادی ہوچکی ہیں کیوں وہ اب مجھ سے اچھی طرح واقف ہیں تاہم ان کو مجھ سے ایک شکایت بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ ان دنوں فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، دوران شوٹنگ رنویر سنگھ سے سوال پوچھا گیا کہ دپیکا آپ کے سٹائل کو دیکھ کر کیا محسوس کرتی ہیں؟ تو جواب میں رنویر سنگھ نے کہا کہ دپیکا میرے انداز اور اسٹائل کو دیکھ کرعادی ہوچکی ہیں کیوں کہ وہ میری شخصیت اور طبیعت سے اچھی طرح واقف ہوچکی ہیں۔رنویر نے مزید بتایا کہ یہ بات ضرور ہے کہ دپیکا کو مجھ سے ایک شکایت رہتی ہے کہ میں ہر 6 ماہ میں مختلف شخص بن جاتا ہوں۔ 

Advertisement