معروف لوک گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے

Last Updated On 19 March,2019 11:06 am

بھوآنہ: (روزنامہ دنیا) لوک گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور فیصل آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

طالب حسین درد نے پنجابی اور سرائیکی میں سینکڑوں مشہور گیت گائے جو بے حد مقبول ہوئے اور دنیا بھر میں پنجابی اور سرائیکی بولنے اور سمجھنے والوں میں انہیں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔ طالب حسین گزشتہ تقریبا 50 برس سے گائیکی کے میدان میں اپنا لوہا منوائے ہوئے تھے جنہوں نے اپنے فن سے پنجابی زبان کو امر کیا۔

ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں آبائی گاؤں جھنگ روڈ پرخانوآنہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
 

Advertisement