ڈراموں کی سپرہٹ جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی منگنی

Last Updated On 10 June,2019 10:26 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستانی ڈراموں کی سپر ہٹ جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے منگنی کرلی۔

خوشیوں بھری عیدالفطر پر احد رضا میر اور سجل علی نے اپنی منگنی کا اعلان کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری دی۔ دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر منگنی کی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں سجل علی دلہن اور احد دولہا بنے ہوئے ہیں

دونوں کا کہنا ہے کہ یہ ہماری زندگی کی نئی شروعات ہے، ہمارا یہ خاص دن ہمارے گھر والوں، دوستوں اور پرستاروں کی دعاؤں سے مزید خاص ہوگیا ہے۔
 

Advertisement