اداکارہ مہوش حیات آرٹسٹ بننے کی خواہشمند

Last Updated On 10 December,2019 05:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات تمغہ امتیاز حاصل کر چکی ہیں، ان کے متعدد ڈراموں اور فلموں نے دھاک بیٹھائی توان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، جب انہیں تمغہ امتیاز ملا تو اس دوران ان پر خوب تنقید کی گئی تو انہوں نے تنقید کو پس پشت ڈال کر اپنے کام پر توجہ دی، اداکارہ عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی بہنوں اور بھائیوں کیلئے صدائیں بھی بلند کر چکی ہیں، اب انہوں نے ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک دلچسپ ٹویٹ کیا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کیلے کے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دراصل اس معاملے کے بعد وہ بھی آرٹسٹ بننے کا سوچ رہی ہیں۔

مہوش حیات نے مختصر ٹویٹ میں لکھا کہ وہ خود بھی آرٹ سے محبت کرتی ہیں لیکن آج کل جن چیزوں کو آرٹ سمجھا جا رہا ہے وہ ان باتوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں سامنے آ گئیں

ساتھ ہی انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی میوزیم میں کیلے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت کے بعد وہ آرٹسٹ بننے کا سوچ رہی ہیں اور وہ ٹیپ کی مدد سے دیوار پر کیلے کو نہیں بلکہ ’کریلے‘ کو لٹکائیں گی۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ جب ٹیپ کی مدد سے دیوار پر چپکایا گیا کیلا ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت ہو سکتا ہے تو سوچیں کریلا کتنے میں فروخت ہوگا اور یقینا وہ اس سے اچھی قیمت میں فروخت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات مستقبل میں شہید بینظیر بھٹو کا کردار ادا کرنیکی خواہشمند

یاد رہے کہ دو روز قبل کیلیفورنیا کے آرٹ میوزیم میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے کیلے کو ایک کامیڈین آرٹسٹ کھا گئے تھے اور کیلے کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک بتائی جا رہی تھی۔

منتظمین کو امید تھی کہ آرٹ میوزیم میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا کیلا ڈیڑھ لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تک فروخت ہو جائے گا، کیوںکہ مذکورہ کیلے سے قبل اسی میوزیم میں 2 کیلے تقریبا پاکستانی ساڑھے 4 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات نے والدہ، بھائی کیساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

آرٹ میوزیم میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تینوں کیلے اطالوی نژاد امریکی آرٹسٹ موریزیو کیٹیلن کے تھے جنہوں نے کئی سال تک سوچنے کے بعد اسی طرح کیلوں کو میوزیم میں پیش کیا۔

اطالوی نژاد آرٹسٹ نے پھل فروش سے تین تازہ کیلے خرید کر انہیں میوزیم کی دیوار پر ٹیپ سے چپکا دیا تھا اور ان کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک رکھی تھی اور ان کے دو کیلے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے تھے۔
 

Advertisement