حریم شاہ اور صندل خٹک کو ڈی پورٹ کرنے کی افواہیں، امیگریشن حکام کی تردید

Last Updated On 11 January,2020 12:53 pm

ملتان: (ویب ڈیسک) امیگریشن حکام نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کو ڈی پورٹ کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی۔

ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں 10 روز دبئی کی جیل میں رکھنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا، لیکن ملتان ایئر پورٹ پر تعینات امیگریشن حکام نے ان تمام افواہوں کی تردید کر دی۔

امیگریشن حکام کے مطابق دونوں ٹک ٹاک گرلز دو روز قبل معمول کے مطابق ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی جہاں ان کے ٹکٹ دیکھنے کے بعد دونوں کو جانے دیا گیا۔ حریم شاہ اور صندل خٹک اس سے پہلے بھی بیرون ملک کے لئے ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے ہی سفر کرتی ہیں۔

Advertisement