خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ

Last Updated On 11 May,2018 03:47 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز ) وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، مریم نواز شریف ، پرویز رشید ، سعد رفیق، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سردار مہتاب عباسی ، حمزہ شہباز شریف ، مشاہد حسین نے بھی شرکت کی ۔

خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا اضافی چارج سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی تاحیات نااہلی کے بعد سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
 

Advertisement