ملتان: ناقص میٹریل سے سڑک کی تعمیر، فیڈر بس گڑھے میں جا گری

Last Updated On 12 May,2018 05:43 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں ٹھیکیدار کی اہلیت گڑھے میں جا گری، سورج میانی روڈ پر ناقص میٹریل کا استعمال، مسافر بس دس فٹ گہرے گڑھے میں جا گری۔

ملتان میں سٹرک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال، سورج میانی روڈ پر میٹرو فیڈر بس سڑک پر گڑھا پڑنے سے دس فٹ نیچے جا گری۔ سورج میانی روڈ پر دو سے تین ماہ پہلے واسا کی جانب سے سیوریج لائنز بچھانے کیلئے کھدائی کی گئی تھی۔ تاہم دوبارہ سڑک بنانے کیلئے ناقص میٹریل کا استعمال ہوا، جس سے بس حادثے کا شکار ہوئی۔

گہرے گڑھے میں گرنے والی فیڈر بس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ بس کو گڑھے سے نکالنے کیلئے ہیوی مشینری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

Advertisement