لاہور: (روزنامہ دنیا) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں 8 جون سے گرمیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے تاہم فیصلے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق، محکمہ سکول ایجوکیشن کے نئے شیڈول کے بعد سرکاری اور نجی سکولوں میں چھٹیاں یکم جون کے بجائے 8 جون سے ہوں گی جب کہ تعطیلات 14 اگست کے بجائے 10 اگست تک ہوں گی۔ رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار صبح 7:00 بجے سے 11 بجے تک ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
یاد رہے سندھ میں گرمی میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں میں وقت سے پہلے ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹٰیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی کے بجائے 14 مئی سے 16 جولائی تک ہونگی۔
یہ خبر بھی پڑھیں:رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان
محکمہ تعلیم نے صوبے میں بڑھتی گرمی اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر وقت سے پہلے تعطیلات کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھی جو منظور کی گئی۔