ریلوے گالف کلب کی غیرقانونی لیز، 3 سابق جنرلز سمیت 9 ملزمان طلب

Last Updated On 12 May,2018 08:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے ریلوے گالف کلب کی غیرقانونی لیز کے ریفرنس میں تین سابق جنرلز اور بریگیڈیئر سمیت نو ملزمان کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت نے ریلوے گالف کلب کی غیرقانونی لیز کے ریفرنس میں تین سابق جنرلز اور بریگیڈیئر سمیت نو ملزمان کو طلب کرلیا۔ ملزمان پر غیرقانونی لیز کے ذریعے قومی خزانے کو 2 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت لاہور نے سمن جاری کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سعید الظفر، میجرجنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ اختر علی بیگ کو طلب کیا ہے۔ عدالت نے سابق جی ایم ریلوے اقبال صمد خان، سابق ممبر فنانس خورشید خان، عبدالغفار، رمضان شیخ، پرویز قریشی اور رائل پام گالف کلب کے سپانسرز کو بھی عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کے سابق افسران نے ریلوے گالف کلب کی غیرقانونی لیز کی جس سے قومی خزانے کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

Advertisement