عام انتخابات کے روز موسم کیسا ہو گا؟

عام انتخابات کے روز موسم کیسا ہو گا؟

 

آئندہ عام انتخابات کا میدان سج گیا ہے۔ موسم کے ساتھ ساتھ سیاست کا پارہ بھی چڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون میں سورج آگ برساتا رہے گا جبکہ 25 جولائی کو پولنگ کے دن مون سون سیزن عروج پر ہو گا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار ہے کیا کہ الیکشن ڈے پر درجہ حرارت قدرے کم مگر حبس بہت ہو گا۔ ماہرین کے مطابق 25 جولائی سے ہفتہ دس دن پہلے ہی یہ پیش گوئی کی جا سکے گی کہ اس دن دھوپ چمکے گی یا بارش ہو رہی ہو گی؟