بلوچستان اسمبلی میں عام انتخابات موخر کرانے کی قرارداد جمع

Last Updated On 30 May,2018 11:10 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسمبلی میں عام انتخابات جولائی کی بجائےاگست میں کرانے کی قرارداد جمع کر دی، جس کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

 بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں انتخابات ملتوی کرنے کے لئے دو وجوہات کو بنیاد بنایا گیا۔ نمبر ایک جولائی میں صوبے کے لوگ فریضہ حج کے ادائیگی کے باعث سعوری عرب میں ہوں گے اور وہ اپناحق رائے دہی استعمال نہیں کر پائیں گے۔ نمبر دو جولائی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے اکثر اضلاع سے لوگ نقل مکانی کر جاتے ہیں جسکی وجہ سے وہ حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہیں گے۔ قراردارآج اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ

یاد رہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کوہوں گے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بغیر اعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے، پیپلزپارٹی تلوار اور مسلم لیگ ق ٹریکٹر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی۔