مذہب اور ذات کے نام پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی

مذہب اور ذات کے نام پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی

الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتب کیے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتوں کو ہر حلقہ میں ایک سے زائد جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کار ریلیوں، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔ لالچ یا دباؤ ڈال کر امیدوار کو دستبردار کروانا یا کسی شہری کو ووٹ ڈالنے سے روکنا جرم ہو گا۔ سیاسی جماعتیں، امیدوار اور ورکرز میڈیا پر دباؤ نہیں ڈال سکیں گے۔

سیاسی جماعتیں امیدوار سے پارٹی ٹکٹ کے لئے فنڈز نہیں لے سکیں گی۔ سرکاری وسائل سے امیدواروں کی تشہیر جرم تصور ہوگی۔ پولنگ ڈے پر سیاسی جماعت کی ووٹر پرچی پر پابندی ہو گی۔ الیکشن ایجنٹ کیلئے متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونے کی شرط رکھ دی گئی ہے۔