عام انتخابات: مسلم لیگ (ن) نے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

Last Updated On 31 May,2018 10:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کے لیے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا۔ شہباز شریف چیئرمین مقرر، چودھری نثار علی خان کو پنجاب کے بعد مرکزی پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کے لیے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ 37 ارکان پر مشتمل ہے جس میں شہباز شریف کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کی طرح چودھری نثار مرکزی پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کئے گئے۔

مرکزی پارلیمانی بورڈ میں مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید، خواجہ آصف، احسن اقبال، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، چودھری تنویر، امیر مقام، مشاہد اللہ، سردار مہتاب، راجا ظفر الحق، رانا تنویر، قادر بلوچ، طارق فضل چودھری، جاوید لطیف اور صابر شاہ بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ کا مرکزی پارلیمانی بورڈ عام انتخابات 2018ء میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے امیدواروں کی فہرست تیار کرے گا۔
 

Advertisement