کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع

Last Updated On 07 June,2018 08:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ اب کاغذات 11 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی سہولت کے لیے عام انتخابات 2018ء کے انتخابی شیڈول میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی۔

الیکشن کمیشن ترجمان کا کہنا ہے کہ اب نامزدگی کے کاغذات گیارہ جون تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ پہلے آخری تاریخ آٹھ جون تھی۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لیے مخصوص نشتوں پر ترجیحی فہرستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی گیارہ جون مقرر کر دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی سہولت کے لیے تاریخوں میں توسیع کی گئی۔ شیڈول میں معمولی ردوبدل سے پولنگ کی تاریخ متاثر نہیں ہو گی اور الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔

 

Advertisement