مشرف جیسے شخص کو کیسے گارنٹی دی جاسکتی ہے ؟ نواز شریف

Last Updated On 08 June,2018 03:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف کا کہنا ہے سب کچھ قانون سے بالا تر ہو رہا ہے۔ پرویز مشرف کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا مشرف جیسے شخص کو کیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے ؟ ہماری عقل و فراست میں یہ بات نہیں آ رہی، کدھر گیا آئین و قانون، آرٹیکل 6 اور کدھر گئے سارے مقدمے ؟۔

سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک طرف سنگین غداری کیس، دوسری طرف الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی گئی، مگر مجھے تاحیات نا اہل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا پرویز مشرف بگٹی قتل کیس میں بھی نامزد ہیں، کوئی قتل کرے، آئین توڑے، تباہی پھیر دے، اسے کچھ نہیں کہا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا بیگم کی عیادت کیلئے 3 دن کا استثنیٰ مانگا جو نہیں مل رہا۔
 

Advertisement