الیکشن شیڈول میں مزید ردوبدل، پولنگ ڈے کے سوا سب کچھ بدل گیا

الیکشن شیڈول میں مزید ردوبدل، پولنگ ڈے کے سوا سب کچھ بدل گیا

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 11 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی اسی روز جاری ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال اب 14 کی بجائے 19جون تک ہوگی، کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہوسکیں گی اور ان کو 27 جون تک نمٹایا جائے گا۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہو گی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 جون تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کو جاری ہوگی ، پولنگ کا دن 25 جولائی ہی رہے گا۔